
ہاٹ لائن نیوز : برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے بوائے فرینڈ برطانوی اداکار کالم ٹرنر سے شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
34 سالہ برطانوی اداکار کیلم ٹرنر نے 29 سالہ دعا لیپا کو کرسمس کے موقع پر پرپوز کیا جس پر وہ رضامند ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ دونوں شخصیات نئے سال کے موقع پر اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کرینگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دعا لیپا اور کالم ٹرنر کے درمیان پہلی بار ڈیٹنگ کی افواہ جنوری میں اس وقت سامنے آئی تھی جب انہیں لندن میں ایک پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ایک ساتھ گھومتے رہے اور کئی تقریبات میں شرکت کرتے رہے۔









