گرفتاری سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی کارکن رات گئے راولپنڈی روانہ

0
163
گرفتاری سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی کارکن رات گئے راولپنڈی روانہ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے راولپنڈی میں آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کا فیصلہ سامنے آتے ہی پی ٹی آئی لاہور کی قیادت نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپوں سے قبل رات گئے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کارکنان اور رہنما احتجاج میں شرکت کے لیے رات گئے روانہ ہوئے، رہنماؤں اور کارکنوں کو الگ الگ گاڑیوں میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے راولپنڈی میں کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سیاسی شناخت ظاہر نہ کریں۔ اس حوالے سے شیخ امیتاز کا کہنا تھا کہ آج راولپنڈی میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

Leave a reply