
کیسری میں ایک انوکھا چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ملزم زیورات چرا کر گدھے پر سوار ہو کر فرار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق 26 سالہ مشتبہ شخص نے دکان میں داخل ہونے کے لیے فورک لفٹ کا استعمال کیا۔ اندر داخل ہونے کے بعد اس نے شیشے کی الماریوں کو توڑ کر سونے کے زیورات سمیٹے اور موقع سے فرار ہوگیا۔
حیران کن طور پر ملزم نے فرار کے لیے کسی موٹر سائیکل یا گاڑی کا استعمال نہیں کیا بلکہ گدھے پر سوار ہو کر تیزی سے علاقے سے نکل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے تقریباً 150 گرام سونے کے زیورات چرائے۔
بعد ازاں مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے زمین میں دفن کیا گیا سونا بھی برآمد کرلیا، جو ایک سیاہ بیگ میں رکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں پولیس اہلکاروں کو زمین کھود کر زیورات نکالتے اور ملزم کو قابو میں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔









