گجرات میں بارش سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست گجرات میں چار روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد انتالیس تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 32933 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
گجرات کے کچھ ضلع کا ساحلی قصبہ مانڈوی شدید بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، گلیاں، محلے، گاڑیاں، سب کچھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔









