گاڑی پر فائرنگ سے ایس ایس جی سی کا ملازم جاں بحق

0
207
گاڑی پر فائرنگ سے ایس ایس جی سی کا ملازم جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر مسلح شخص کی گاڑی پر فائرنگ سے ایس ایس جی سی کا ملازم منیر احمد جاں بحق ہوگیا، لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق منیر احمد اپنے بچوں کو اسکول سے اپنی گاڑی میں چھوڑ کر گھر واپس جا رہا تھا کہ گھر کے قریب اسے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا ہے جبکہ مقتول کا بھائی بھی موقع سے فرار ہو گیا جس پر قتل کا شبہ ہے۔

Leave a reply