گاندھی کے بجائے انوپم کھیر کی تصویر والے نوٹ پکڑے گئے

0
160
گاندھی کے بجائے انوپم کھیر کی تصویر والے نوٹ پکڑے گئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی پولیس نے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے کروڑوں روپے کے بھارتی نوٹ برآمد کر لیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس نے 1کروڑ60لاکھ مالیت کے بھارتی کرنسی نوٹ برآمد کر لیے جس کے بعد کرنسی نوٹوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ویڈیو میں 5سوروپے کے کرنسی نوٹوں پر مہاتما گاندھی کےبجائے انوپم کھیر کی تصویر ہے، جبکہ نوٹوں پر ‘ریزروبینک آف انڈیا’ کے بجائے ‘ریزول بینک آف انڈیا’ لکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی کرنسی نوٹوں کی ویڈیو انوپم کھیر نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں اداکار نے لکھاہےکہ ’لو کر لو بات، 500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کی تصویر کیبجائے میری تصویر؟ یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1.6 کروڑ روپے کے نوٹ، چاندی اور سونے کے سکے بنانے والی فرم کے مالک میہول ٹھاکرکو فراڈ میں ملےجس کے بعد احمد آباد میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

Leave a reply