
ہاٹ لائن نیوز : ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا انتہائی قیمتی سامان غائب ہوگیا۔
ذرائع کیمطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ کے پی کا سامان غائب، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے 2 آئی فون 15 پرومیکس غائب ہوگئے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا پرس، دستاویزات ، لائسنس یافتہ اسلحہ بھی گمشدہ اشیاء میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق موبائل فون گم ہونے سے علی امین گنڈا پور کے اہم نمبرز بھی غائب ہوگئے ہیں جس سے وزیراعلیٰ کو تشویش لاحق ہے۔









