کے الیکٹرک کے سی۔ای۔او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

0
129
کے الیکٹرک کے سی۔ای۔او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کے الیکٹرک کے سی۔ای۔او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس شاہ نواز نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے، ان پر 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جو ان کو 1 ماہ میں ادا کرنا ہے، یہ فیصلہ ایک خاتون کی جانب سے دائر ہراسانی کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔

محتسب اعلیٰ نے سماعت کے بعد کہا کہ مونس علوی پر الزامات ثابت ہیں، مونس علوی نے نہ صرف شکایت کنندہ کو ہراساں کیا بلکہ انہیں ذہنی اذیت بھی دی گئی، یہ ایک سنگین جرم ہے، محتسب اعلیٰ سندھ نے ہدایات دی کہ اگر مونس علوی ایک ماہ میں جرمانہ ادا نہیں کرتے تو ان کی تمام جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔

Leave a reply