کے الیکٹرک کی گاڑی کی ٹکر سے 2 بچے جان بحق

0
185
کے الیکٹرک کی گاڑی کی ٹکر سے 2 بچے جان بحق

کے الیکٹرک کی گاڑی کی ٹکر سے 2 بچے جان بحق

کے الیکٹرک کی گاڑی نے 2 بچوں کو کچل دیا، ڈرائیور جلیل الرحمان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گاڑی کی ٹکر سے چار سالہ بچہ جاں بحق اور بچی زخمی ہو گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کچھ دن پہلے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں پر بچوں کو کچل کر گاڑی ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹائون میں درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی، پولیس انوسٹی گیشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی گاڑی سے 2 بچوں کو کچل کر فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا، ڈرائیور جلیل الرحمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a reply