کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے عارضی طور پر روک دیا گیا

0
88
کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے عارضی طور پر روک دیا گیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین، جو آئی پی ایل میں مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں، کو کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عارضی طور پر بولنگ کرنے سے روکا گیا ہے۔
گرین کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے 25 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا اور وہ مجموعی طور پر آئی پی ایل کے تیسرے سب سے مہنگے اوورسیز کھلاڑی ہیں۔ تاہم، ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں گرین نے بولنگ نہیں کی، جس پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھے۔
کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے اس معاملے پر کہا کہ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کریں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون گرین کو کمر کے نچلے حصے میں چھوٹی سی انجری کے پیش نظر بولنگ سے روک دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرین بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بولنگ کے لوڈ پر نظر رکھ رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ 10 سے 12 دن میں دوبارہ بولنگ شروع کر سکیں گے۔

Leave a reply