کیلیفورنیا میں طیارہ عمارت سے ٹکراکرتباہ ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کیلیفورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت کی کھڑکی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دو منٹ بعد فلرٹن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جو لاس اینجلس سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
پولیس کیمطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ہلاک ہونیوالے افراد طیارے میں سوارتھے یا وہ اس عمارت میں کام کررہے تھے جہاں طیارہ گرکر تباہ ہواہے۔ عمارت میں موجود سو سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کیجانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









