کیتھولک اجتماع میں دھماکہ

0
326
کیتھولک اجتماع میں دھماکہ

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی فلپائن میں ایک کیتھولک اجتماع میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

دھماکا ملک کے سب سے بڑے مسلم شہر مراوی میں منڈاناؤ اسٹیٹ یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہوا، پولیس چیف ایلن نوبلزا نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

منڈاناؤ اسٹیٹ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کلاسز معطل کر دی گئی ہیں اور کیمپس میں مزید سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے احمقانہ اور انتہائی گھناؤنا فعل قرار دیا۔

Leave a reply