کیا سجل بھارتی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ ڈائریکٹر کا ردعمل آگیا

0
187
کیا سجل بھارتی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ ڈائریکٹر کا ردعمل آگیا

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی فلم ’’فوجی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اور ان کے مقابل تیلگو فلموں کے اداکار پربھاس ہونگے۔ تاہم اب فلم کے ڈائریکٹر نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ میں ہدایت کار ہنوراگھو پوڈی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے مفروضہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Leave a reply