
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی جانب سے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کے مقدمے میں مرکزی ملزم حسن زاہد کو معاف کرنے کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔
سماعت کے بعد سامعہ حجاب عدالت سے روانہ ہوئیں، تاہم اس دوران صحافیوں کی جانب سے صلح کے حوالے سے کئی سوالات کیے گئے۔ ایک صحافی نے یہاں تک پوچھا کہ “کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟” — مگر سامعہ نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور خاموشی سے عدالت سے نکل گئیں۔
سامعہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ ملزم کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر رہی ہیں۔ ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔









