کیا سارا عمیر واقعی کرینہ کپور کی ہم شکل ہیں؟

0
237
کیا سارا عمیر واقعی کرینہ کپور کی ہم شکل ہیں؟

پاکستانی اداکارہ سارا عمیر کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد سے لوگ ان کی شکل کو بالی وُڈ اداکارہ کرینہ کپور سے مشابہ قرار دیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کے دوران سارا عمیر نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ ان کی مشابہت کرینہ کپور سے جوڑتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے کہا، “جب میں انڈسٹری میں نئی تھی، تب سے ہی لوگ میری شکل کرینہ کپور سے ملاتے آئے ہیں۔”

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو دلچسپی سے دیکھتی ہیں اور مزید کہا، “میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کا 6 ہم شکل ہوتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کرینہ کپور کی ایک ہم شکل میں ہوں۔”

سارا عمیر شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

Leave a reply