“کیا ایک پاکستانی کو صرف تنازعے کے لیے بلایا جا رہا تھا؟ شکیل صدیقی کا بڑا انکشاف”

0
73

پاکستانی مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی نے بھارتی رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کی پیشکش مسترد کر دی۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران انہوں نے اس فیصلے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں شو کی انتظامیہ نے مکمل آزادی اور مالی معاملات میں یقین دہانی کے ساتھ شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے بتایا کہ منتظمین نے ملاقات کے لیے دبئی تک کا سفر کیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ شو کے دوران انہیں کھانے پینے یا کام کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں ہوگا۔

تاہم، شکیل صدیقی نے اس پیشکش کو ٹھکرانے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شو میں واحد پاکستانی ہوتے اور انتظامیہ چاہتی تھی کہ شو میں ایسے تنازعات جنم لیں جن سے ریٹنگ میں اضافہ ہو۔ ان کے مطابق، “مجھے محسوس ہوا کہ میری موجودگی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جائے گی، جو میرے اصولوں کے خلاف تھا۔”

شکیل صدیقی اس سے قبل بھارتی کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور دونوں ممالک میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

Leave a reply