کیاکھانسی کی مدد سےدل کادورہ روکاجاسکتاہے؟

ہاٹ لائن نیوز : کیا دل کا دورہ کھانسی کی مددسے روکا جاسکتا ہے؟ اس سلسلے میں ، معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹرانعقم دانش نےوضاحت کی ہے۔
ڈاکٹرانعام دانش کا کہناہےکہ کھانسی سے ہر مریض کو فائدہ نہیں ہوتا ہے ، لیکن صرف 10 سے 20 فی صد لوگوں پراسکااثر پڑسکتا ہے۔ اسکی وضاحت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا ، “اگر کسی مریض کی دل کی دھڑکن بہت کم ہے تو ، یعنی 40 یا 30 فی صد توکھانسی عارضی طور پر کچھ دیرکےلیےبہتر بنا سکتی ہے ، لیکن اگر دل کی دھڑکن 60 اور 70 کے درمیان ہے تو ، کھانسی میں کوئی خاص فرق نہیں پڑیگا۔” لہذا ، یہ طریقہ ہر ایک کیلیے موثر نہیں ہے ، اور اس پرمکمل انحصارکرناخطرناک ہوسکتاہے۔









