کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے، علی شمخانی

کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے، علی شمخانی
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا کہنا ہے ایٹمی تنصیبات پر امریکہ نے حملے کیے لیکن ابھی کھیل ختم نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر افزودہ مواد اب تک محفوظ ہے، مقامی سطح پر حاصل شدہ مہارت، ٹیکنالوجی اور وسائل بدستور ہمارے پاس ہیں، اور ان سب سے بڑھ کر ہمارا سیاسی عزم ابھی تک قائم ہے، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اقدام اب اس فریق کے ہاتھ میں ہو گا جو ہوشیاری سے کھیلے گا، جذباتی اور اندھے فیصلوں سے اجتناب کرے گا، یہ سمجھ لینا چاہیے کہ سرپرائز کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے، بلکہ ابھی جاری رہے گا۔








