کھوکھربرادران کلین چٹ کےلیے سرگرم

0
247

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) نواز شریف کے حق میں ریلی نکالنے کے دوران پولیس اہلکاروں سے الجھنے کےمقدمہ میں لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

سیف الملوک کھوکھر ،افضل کھوکھر ،شفیع کھوکھر سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائر کردی ،
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھوٹا اور سیاسی مقدمہ درج کیا گیا ، پراسکیوشن کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں لہذا عدالت بریت کی درخواست منظور کرے ۔

لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نےلاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ،یہ عدالتوں کے فیصلے ہوتے ہیں اس میں ہم کیا کرسکتے ہیں ، ہماری تو خواہش ہوتی ہے تمام لوگ الیکشن لڑیں ، مہنگائی جس کی وجہ سے ہوئی ہے یہ سب کو پتہ ہے ۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں ، اس ملک سے وہ اندھیرا دور کریں گے لیڈر کو روکنا عوام کا حق ہے اور انکے مسائل سننا لیڈر کا حق ہے شہباز شریف کو جہنوں نے روکا تھا انکو گھر بلوا کر مسائل سنے ہیں

اگر کوئی شخص قانون کی خلاف وزری کرتا ہے تو مقدمہ درج ہوتا ہےآج میں بھی ایسے مقدمے کی پاداش میں آیا ہوں۔

Leave a reply