
ہاٹ لائن نیوز :کچے کے علاقے ماچھکا میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں گیارہ پولیس اہلکارشہید اور سات زخمی ہوگئے۔
پولیس کیمطابق دو پولیس موبائلز میں 20 سے زائد اہلکار سوار تھے، ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا، پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو گاڑیوں میں گھیر لیا اور فائرنگ کی۔
کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے پولیس نے ماچھکا میں کیمپ لگا رکھا تھا۔
واقعے کے بعد ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے جب کہ فورس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کر رہے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے کہ تقریباً 25 مسلح ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کردیا۔









