کچرے کے ڈھیر میں پراسرار دھماکےسےبچہ جاں بحق

0
184
کچرے کے ڈھیر میں پراسرار دھماکےسےبچہ جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پشاور میں خزانہ شوگر مل کے قریب پراسرار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جب کہ جاں بحق بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہوگا، دھماکا کچرے کے ڈھیر میں ہوا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم بھی دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے، دھماکے کی نوعیت، شواہد اور دیگر معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply