کپتان کے کھلاڑی مزید مشکل میں

0
286
کپتان کے کھلاڑی مزید مشکل میں

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں گجرات سے پی ٹی آئی رہنما فیض الحسن شاہ کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے آئندہ ہفتے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات سےرپورٹ طلب کر لی ، جسٹس عاصم حفیظ نے فیض الحسن شاہ کے بیٹے سید مہدی حسن کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ابوزر سلیمان نیازی پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے والد فیض الحسن شاہ گجرات این اے 65 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ، فیض الحسن شاہ کو پولیس نے حراست میں لیا ، دس روز گزرنے کے باوجود والد کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ، عدالت فیص الحسن شاہ کو بازیاب کرا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply