کویت، عمارت میں آگ لگنے سے 41 مزدور جاں بحق

0
228
کویت، عمارت میں آگ لگنے سے 41 مزدور جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : کویت میں عمارت میں آگ لگنے سے 41 مزدور ہلاک ہو گئے۔ زیادہ تر اموات دھواں میں رم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

یہ آگ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے جنوبی کویتی شہر منغف میں لگی۔ جس عمارت میں آگ لگی وہ مزدوروں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس عمارت میں ہندوستانی کارکن بھی رہ رہے تھے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے متاثرہ خاندانوں سے ان کے پیاروں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک سینئر پولیس کمانڈر نے بتایا ہےکہ کئی کارکنوں کو بچا لیا گیا ہے، لیکن مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے کیونکہ پوری عمارت میں دھواں بھر جانے سے بہت سے لوگوں کا دم گھٹ گیا۔

Leave a reply