کوکنگ آئل مزید مہنگا، شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ

0
57
کوکنگ آئل مزید مہنگا، شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ

مہنگائی کی تازہ لہر نے کوکنگ آئل کی قیمتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تھوک مارکیٹ میں مختلف برانڈز اور گریڈز کے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 16 لٹر کے کنستروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔

درجہ اول کے کنستر کی قیمت 8420 روپے سے بڑھ کر 8570 روپے ہو گئی۔

درجہ دوم کی قیمت 8150 روپے سے بڑھ کر 8300 روپے تک پہنچ گئی۔

درجہ سوم کے 16 لٹر کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے مقرر کر دی گئی۔

تاجروں کے مطابق تھوک سطح پر قیمتوں میں یہ اضافہ مستقبل قریب میں پرچون قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوگا، جس کے باعث عام صارفین کی مشکلات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply