بریکنگ نیوز : کون سا جج کرپٹ ہے ؟ سب جانتا ہوں، جسٹس کیانی

0
118
بریکنگ نیوز : کون سا جج کرپٹ ہے ؟ سب جانتا ہوں، جسٹس کیانی

کون سا جج کرپٹ ہے ؟ سب جانتا ہوں، جسٹس کیانی

زمین کے لین دین سے متعلق عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر جج محسن اختر کیانی ضلعی انتظامیہ اور اسٹیٹ کونسل پر برہم ہو گئے، انہوں نے ریمارکس دیے کہ سب پتہ ہے اداروں میں پیسے کیسے بٹورتے ہیں، کونسا جج کرپٹ ہے، میں اچھے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا، یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کریں، انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا عدلیہ بھی کرپشن کا حصہ ہے۔

3 مرتبہ عدالتی حکم کے باوجود ادائیگی کیوں نہیں ہو رہی، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عملدرآمد کیوں نہیں کرواتے، سارا دن جو کچھ ہو رہا ہوتا ہے مجھے سب پتہ ہے، انہوں نے مزید کہا چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بلا کر 2 منٹ میں قانون سکھا دوں گا، اگلی سماعت پت عملدرآمد نہ ہوا تو چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوں، عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔

Leave a reply