کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات بیان کر دیں

پاکستانی اداکارہ کومل عزیز نے حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کی وجوہات واضح کر دیں۔
کومل عزیز، جو کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اب ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری کا ماحول تعلیم یافتہ افراد کے لیے سازگار نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں کام کے طویل اوقات، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، اور وقت پر کھانے کی عدم فراہمی جیسے مسائل ذہنی دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔ ان کے مطابق، انہیں معاوضے کی شکایت نہیں تھی کیونکہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیوں سے مالی طور پر مستحکم تھیں، مگر انڈسٹری کے عمومی ماحول سے نالاں رہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز میں دوستی کا تصور صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے اور حقیقی معنوں میں اس انڈسٹری میں کوئی گہرا دوستانہ رشتہ موجود نہیں ہوتا۔









