کولمبو میں بڑا معرکہ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا قومی ٹیم کو اہم پیغام!

0
17
کولمبو میں بڑا معرکہ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا قومی ٹیم کو اہم پیغام!

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کولمبو میں ٹیم کے اعزاز میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھے۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد اور پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی شریک تھے۔
چیئرمین پی سی بی گزشتہ شب پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا پہنچے تھے۔ کولمبو آمد پر سری لنکا کے نائب وزیر جنیتھیا راون کوڈ یتھوواکو اور پاکستان کے ہائی کمشنر فہیم العزیز نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں محسن نقوی اور سری لنکن نائب وزیر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میزبان ملک ہے اور پاکستان اپنے تمام میچز یہیں کھیل رہا

Leave a reply