کورنگی: لاپتہ لڑکی دوست کےگھرسے مل گئی

ہاٹ لائن نیوز : یکم فروری کو شہر قائد کے کورنگی سے لاپتہ ہونے والی 13 سالہ لڑکی نور زینب اپنی دوست کے گھر سے مل گئی ۔
پولیس کیمطابق ، نور زینب کورنگی میں ایک مکان میں پائی گئی ، وہ لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ انکے گھر واپس آگئی تھی۔
پولیس عہدیداروں کے مطابق ، بچی نے بتایا کہ اسکی والدہ اسکوتشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں ، لہذا وہ گھر سے چلی گئی ، اس لڑکی کے گمشدگی کامقدمہ اسکے والد نےزمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کرایاتھا۔
زینب نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے کنبے کےتشددسے تنگ آچکی ہے ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لڑکی کواسکے والدین کے حوالے کردیا ہے۔








