کوئٹہ: پرنس روڈ پر پلازہ میں آگ، درجنوں دکانیں جل گئیں

0
59
کوئٹہ: پرنس روڈ پر پلازہ میں آگ، درجنوں دکانیں جل گئیں

کوئٹہ: پرنس روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں متاثر ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چھ جبکہ پی ڈی ایم اے کی چار گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق شدید آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال بھی کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فون اور گارمنٹس سمیت مختلف اقسام کی دکانیں قائم تھیں۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے قریب نصب بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔

Leave a reply