کوئٹہ: حالی روڈ کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی

0
96

کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی نوعیت اور محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دھماکے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے سول اسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی)، اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ طبی عملے کو فوری طور پر اسپتال طلب کر لیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید معلومات حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

Leave a reply