کوئٹہ : بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا

0
175
کوئٹہ : بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا

کوئٹہ : بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت تین ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی بارہ کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گذشتہ روز بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی تھی۔

Leave a reply