کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو تاحال نہیں نکالا جا سکا

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ رات سنجدی کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں کان کے اندر 13 کان کن پھنس گئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مقامی انتظامیہ، لیویز فورس ، پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے کان میں جمع ہونے والے ملبے کو بھاری مشینری کی مدد سے ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ کان کنوں تک پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق کان کن تقریباً 4200 فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں اور کان میں 20 سے 30 فٹ تک ملبہ جمع ہوگیا ہے۔







