کنگ خان کی ساس کی ڈانس ویڈیووائرل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ساس سویتا چھبّا کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ 78 سالہ سویتا جی کو ان کے بیٹے وکرانت چھبّا کے ساتھ گھر کے ماحول میں خوشگوار انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیوعالیہ چھبّا نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا:
> “اب آپ کو پتہ چل گیا کہ یہ خوداعتمادی میرے اندر کہاں سے آئی ہے — میرے دو پسندیدہ جیم پارٹنرز: دادی اور پاپا۔”









