
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ایڈوکیٹ حسن مجید کی درخواست پر سماعت کی۔
ایڈوکیٹ حسن مجید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے درخواست گزار کو 39 لاکھ پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس دیا ہے جبکہ ٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں رہا۔سندھ ہائیکورٹ بھی کنٹونمنٹ بورڈ کا پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے کا اختیار ختم کرچکی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئینی پابندی اور عدالتی حکم کے باوجود لاہور کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس کے لیے نوٹسز جاری کر رہا ہے۔ عدالت لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا پراپرٹی ٹیکس طلبی کا نوٹس اور اختیار ختم کرے، عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس اکھٹا کرنے سے روکا جاتا ہے اور عدالت نے 25 مارچ کو فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔








