کنوارا ظاہر کر کے شادی کرنےوالاپھنس گیا

0
200
کنوارا ظاہر کر کے شادی کرنےوالاپھنس گیا

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی میں کنوارا ظاہر کرکےدوسری شادی کرنے والا پکڑا گیا۔ تھانہ صادق آباد میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واجد منصور کے خلاف مقدمہ ان کی دوسری اہلیہ نے درج کرایا ہے۔

واجد منصور کیخلاف درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف شادی شدہ تھا بلکہ ایک بچی کا باپ بھی تھا۔ پھر بھی جھوٹ بولا اور دوبارہ شادی کر لی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اپنے سسرال والوں سے جھوٹ بول کر اپنی بدنیتی چھپائی اور دوسری شادی ہوتے ہی اس سے 16 تولے طلائی زیورات بھی چھین لیے۔

Leave a reply