
کم عمر بچہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث
کراچی میں موٹر سائیکل چوری میں بچہ گینگ بھی سرگرم ہو گیا ہے، گلستان جوہر میں کم عمر بچے کی واردات کی سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، گلستان جوہر المنال بلاک گیارہ کے باہر سے کم عمر بچہ موٹر سائیکل لے اڑا، ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ بچے نے موٹر سائیکل اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، جب موٹر سائیکل اسٹارٹ نہ ہو سکی تو بچہ پیدل ہی لے کر چل دیا،کم عمر لڑکا بلا خوف و خطر موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گیا۔









