کم سن بچوں کےاغوامیں ملوث گروہ کاکارندہ گرفتار

0
120
کم سن بچوں کےاغوامیں ملوث گروہ کاکارندہ گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں کمسن بچوں کےاغوا کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرجانی ٹاؤن سے نبیل نامی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

ملزم نے ساتھی کیساتھ ملکر گزشتہ سال 26 مارچ کو ایف بی ایریا سے دوبچوں کو اغواکیا تھا۔

ایس ایس پی کے خصوصی انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کیمطابق ، ملزم نے دونوں بچوں کی رہائی کیلئے 1.5 کروڑ روپےکے تاوان کامطالبہ کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نےساتھی کیساتھ ملکر متعدد بچوں کو اغوا کرنیکے بعد تاوان کا مطالبہ کرنیکا انکشاف کیا ہے۔

Leave a reply