کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

ہاٹ لائن نیوز : امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے باضابطہ دستخط شدہ کاغذات جمع کرادیے۔
کملا ہیرس نے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا، “میں نے امریکہ کے صدر کیلیے انتخاب لڑنے کے لیے باضابطہ طور پر اپنے کاغذات پر دستخط کیے ہیں۔ میں نومبر میں ایک ایک ووٹ اور اپنے لوگوں کی طاقت حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کروں گی۔”









