کملا کی موت کملا ہیرس کے لیےبدشگونی قرار

0
334
کملا کی موت کملا ہیرس کے لیےبدشگونی قرار

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔ 50 سے زائد ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے، ایگزٹ پولز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی سیاسی حریف کملا ہیرس سے آگے دکھایا گیا ہے، تاہم واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر میں ایشیائی ہاتھیوں کے ریوڑ کی دیرینہ رکن کملا کی موت ہو گئی ہے۔

نیشنل چڑیا گھر کی پیاری ہاتھی کملا کافی عرصے سے اوسٹیو آرتھرائٹس سے لڑ رہی تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا۔

جیسے ہی قومی چڑیا گھر نے 50 سالہ کملا کی موت کی اطلاع دی، انٹرنیٹ پر کھلبلی مچ گئی۔ انٹرنیٹ صارفین نے کملا کی موت کو کملا ہیرس کے لیے برا شگون قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ نیشنل چڑیا گھر کی کملا کی موت ٹرمپ کی وجہ سے ہوئی۔ ٹرمپ نے اپنی سیاسی حریف کملا ہیرس کوبددعادی اور وہ بددعا قومی چڑیا گھر کی کملا کیطرف چلی گئی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

Leave a reply