کمشنر راولپنڈی کے الزامات ، تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نہ کرسکی

0
244
کمشنر راولپنڈی کے الزامات ، تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نہ کرسکی

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن کی جانب سے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی 3 روز کی مقررہ مدت میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش نہ کر سکی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6، قومی اسمبلی کے13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ڈی آراوز کےبیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آر اوز نے سابق کمشنر کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کیجانب سے کمیٹی کو 3 دن کا وقت دیا گیا تھا اور آج رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانی تھی جو پیش نہیں کی جاسکی۔

Leave a reply