کل ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کسٹم افسر نکلا

0
132

کل ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کسٹم افسر نکلا

سپر ہائی وے اسکیم تینتیس کے نزدیک حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے رانا مدثر کی گاڑی کو ڈمپر نے کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں رانا مدثر کے سر پر چوٹ آئی، جس پر انھیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے۔

رانا مدثر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کیا گیا، ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جنازے میں کسٹم افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، رانا مدثر کا آبائی تعلق ملتان سے ہے، ان کی لاش آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہے۔

Leave a reply