“کلاؤڈ ڈانسر: ایک ایسا رنگ جو آنے والے وقت کی پیشگوئی بن گیا”

0
85
"کلاؤڈ ڈانسر: ایک ایسا رنگ جو آنے والے وقت کی پیشگوئی بن گیا"

امریکا کے پین ٹون کلر انسٹیٹیوٹ نے سال 2026 کے لیے منتخب کیا جانے والا رنگ جاری کر دیا ہے۔ نئے سال کے لیے ادارے نے سفید کے ایک خاص شیڈ “کلاؤڈ ڈانسر” کو سال کا رنگ قرار دیا ہے۔

اگرچہ یہ شیڈ بظاہر عام سفید رنگ سے ملتا جلتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق یہ سفید کا ایک جداگانہ اور نرم تاثر رکھنے والا رنگ ہے، جو ذہنی سکون اور ذہنی توازن کا احساس پیدا کرتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کو شدت سے متاثر کیا ہے اور ایسے ماحول میں یہ رنگ ذہنی آسودگی اور خاموش لمحات کی طرف مائل کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق “کلاؤڈ ڈانسر” نئے آغاز اور امید کی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے، جو لوگوں میں تازہ شروعات کرنے کا حوصلہ بڑھاتا ہے۔

پین ٹون انسٹیٹیوٹ 1999 سے ہر سال کے لیے ایک رنگ کا اعلان کر رہا ہے، اور 26 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے سفید رنگ کے کسی شیڈ کا انتخاب کیا ہے۔ سالانہ رنگ کے تعین کے لیے ماہرین عالمی ثقافتی، سماجی اور اسٹیٹ ٹرینڈز کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر رنگ کے اس شیڈ کا انتخاب کرتے ہیں جس کا نام اور اثر دونوں متاثرکن ہوں۔

انسٹیٹیوٹ کے مطابق “کلاؤڈ ڈانسر” میں ٹھنڈک اور حرارت کا متوازن امتزاج پایا جاتا ہے، جو اسے منفرد اور سال 2026 کے لیے موزوں بناتا ہے۔

Leave a reply