کشتی الٹنے سے 26 تارکین وطن ہلاک ہو گئے

ہاٹ لائن نیوز : سینیگال کے ساحل سے محض 4 کلومیٹر دور ایک کشتی الٹنے سے 26 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
حکام کیمطابق ڈوبنے والے چار افراد کو بچا لیا گیا ہے، باقی کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تفصیلات کیمطابق لکڑی کی کشتی میں سو سے زائد افراد سوار تھے۔
حکام کیمطابق کشتی کو حادثہ ساحل سے چار کلومیٹر دور پیش آیا۔ یہ کشتی سینیگال سے سپین کے کینری جزائر کیلیے روانہ ہوئی تھی۔









