
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نےکسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلیے کسان ٹی وی چینل شروع کیا جائیگا، کسانوں کو موسم کی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے آگاہ کیا جائیگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائیگا، کسان چینل کو پی ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کی جائیگی، مقامی پی ٹی وی اسٹیشنز کے ذریعے صوبائی سطح پر پروگرام نشر کیے جائیں گے۔








