
ایک نجی پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی وُڈ اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے ایک غیر متوقع دعویٰ کیا ہے۔ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے کرینہ کپور سے نکاح کیا تھا، تاہم اس دعوے کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
مفتی عبدالقوی کے مطابق اُن کا کرینہ کپور سے تعلق 1996 میں قائم ہوا تھا، جبکہ یہ تعلق مبینہ طور پر 1999 تک برقرار رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس زمانے میں وہ “سیٹھ شاہد” کے نام سے جانے جاتے تھے اور ممکن ہے کہ اسی نام کے باعث اداکارہ ان کی جانب مائل ہوئی ہوں۔
پوڈکاسٹ میں مفتی عبدالقوی نے یہ بھی کہا کہ جب کرینہ کپور کی شادی سیف علی خان سے ہوئی تو بعض بھارتی مذہبی شخصیات نے اس نکاح پر اعتراضات اٹھائے، تاہم انہوں نے خود اس شادی کو درست قرار دیا۔
گفتگو کے دوران انہوں نے ایک اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق بھی ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ اگر ان کی جانب سے نکاح کی پیشکش ہو تو وہ انکار نہیں کریں گے۔









