کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ

کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ
یونان میں کریتی جزیرے میں لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی، آگ رہائشی علاقوں تک آ چکی ہے، اور کئی مکان جل کر خاک ہو چکے ہیں، آگ لگنے کے فوری بعد رہائشی علاقوں اور ہوٹلوں کو خالی کروا لیا گیا تھا، جبکہ 1500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، آگ سے بڑے پیمانے پر فصلیں ، زیتون کے درخت اور گرین ہاؤس متاثر ہوئے ہیں، لیکن آگ لگنے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھا رہا ہے اور آسمان سے پانی برسانے والے ہیلی کاپٹر بھی اس جگہ پر موجود ہیں۔









