
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق یہ واقعہ درگہ شہیدان کے علاقے میں پیش آیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔









