
ہاٹ لائن نیوز : نوجوان آسٹریلوی کرکٹر سیم کونسٹاس کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کے دوران ایک مداح نے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا، جو بھارت کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیم کونسٹاس آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کیخلاف میچ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنی بولڈ بیٹنگ کے انداز سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا۔
بھارت کیخلاف اپنے شاندار ڈیبیو کے بعد، سیم کونسٹاس آسٹریلیا میں بہت مقبول ہو گئے ہیں، انکے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ انکے ساتھ سیلفی لینے کے شوقین ہیں۔









