کرکل بلی اسرائیل کیلیے خوف کی علامت کیوں بن گئی ؟

ہاٹ لائن نیوز : کرکل نامی جنگلی بلی ان دنوں اسرائیل کیلئے خوف کی علامت بن رہی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہورہی ہے کیونکہ اسے غزہ جنگ سے منسلک کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، منگل کے روز ، مصری سرحد کے قریب اسرائیلی حریف علاقے میں جبل کے حریف علاقے میں کرکل نامی ایک جنگلی بلی نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا اور انھیں زخمی کردیا ، جس کے بعد لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کیمطابق ، جنگلی بلی کو بعد میں پکڑکر وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا معائنہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق واقعے کے وائرل ہونیکے بعد سوشل میڈیاپر اس جنگلی بلی کی اےآئی کی مددسےتصویربنا کرسوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی جسمیں اسکص فلسطینی پرچم کیساتھ یا اسرائیلی فوجیوں پرحملہ کرتےہوئے دکھایاگیا۔








