کروڑوں کی ڈکیتی؛ ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے

0
155
کروڑوں کی ڈکیتی؛ ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے

ہاٹ لائن نیوز: اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان ایک کروڑ روپے سے زائد لے اڑے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

بینک کے آپریشن منیجر کی شکایت پر تھانہ ہمک میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے مطابق 6 ملزمان نے گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنایا اور بینک لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

Leave a reply